Desi Forums - View Single Post - ہم سنائیں تو کہانی اور ہے
View Single Post
  #1 (permalink)  
Old 08-25-2007, 01:54 PM
eastwast's Avatar
eastwast eastwast is offline
Exorbitant
Location: Pakistan
Gender:
Visit eastwast's Blog
 
Join Date: Dec 2006
Posts: 1,772
Credits: 22,048
eastwast is a jewel in the rougheastwast is a jewel in the rougheastwast is a jewel in the rough
Send a message via MSN to eastwast
ہم سنائیں تو کہانی اور ہے

ہم سنائیں تو کہانی اور ہے
یار لوگوں کی زبانی اور ہے
چارہ گر روتے ہیں تازہ زخم کو
دل کی بیماری پرانی اور ہے
جو کہا ہم نے وہ مضمون اور تھا
ترجماں کی ترجمانی اور ہے
ہے بساطِ دل لہو کی ایک بوند
چشمِ پرخوں کی روانی اور ہے
نامہ بر کو کچھ بھی ہم پیغام دیں
داستاں اس نے سنانی اور ہے
سب قیامت قامتوں کو دیکھ لو
کیا میرے جاناں کا ثانی اور ہے
اہلِ دل کی انجمن میں آ کبھی
ان کی دنیا یار جانی اور ہے
شاعری کرتی ہے اک دنیا فراز
پر تیری سادہ بیانی اور ہے
Reply With Quote
Sponsored Links